ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 39 پاکستانی ڈی پورٹ، اسلام آباد پہنچا دیئے گئے

Mar 14, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 39 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچا دیا گیا جن میں سے28 کو ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا جبکہ دیگر گیارہ ڈی پورٹ ہوکر آنے والوں کو جانچ پڑتال کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی یہ پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائے گئے تھے ۔

مزیدخبریں