گوجرخان (نامہ نگار)ایلیٹ سپورٹس اینڈ ویلفیئر آ رگنا ئز یشن کے چیئرمین مرزا انوار ،صدر انوارالحق قریشی ،جنرل سیکرٹری خالد سرفراز جٹ ،شاہد کپتان ،راجہ فیصل کیانی اور ملک عامر وزیر نے کہا ہے کہ ایلیٹ سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مقاصد شہر میں نوجوانوں کو مثبت سر گر میوں کی طرف راغب کرتے ہوئے ان کو معاشرتی برائیو ں سے دور رکھنا ہے ،سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔23مارچ کو بھی ریلی نکالی جائے گی وہ گذشتہ روز ایلیٹ سپورٹس اینڈ آرگنائزیشن کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں سید آل عمران اور ملک جاوید اقبال نے بطور خاص شرکت کی ان رہنمائوں نے کہا کہ گوجرخان میں سپورٹس کی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ واکنگ ٹریک کا وجود ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پارک میں ایلیٹ سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کیلئے جگہ مختص کی جارہی ہے وہاں پر اوپن ایریا میں جاگنگ اور دیگر ایکسرسائزز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اسطرح اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ سے ملاقات کرکے ان سے سول کلب میں جم قائم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی کہ سول کلب میں لان ٹینس ،ٹیبل ٹینس اور جم کیلئے سہولیات فراہمی کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر تمام مہمانوں ،عہدیداروں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا ۔