برازیل: سکول میں فائرنگ، 5 طلبا سمیت8ہلاک، دونوں حملہ آوروں کی خود کشی

ریو ڈی جنیرو (نیٹ نیوز) جنوبی امریکی ملک برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ساؤ پائولو کے راول بیسل نامی سکول میں فائرنگ کے بارے میں اطلاع مقامی گلوبو ٹی وی نے دی۔ ہلاک شدگان میں پانچ بچے، سکول کی عمارت میں کام کرنے والا ایک اہلکار اور حملہ آور شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں کئی دیگر بچے زخمی بھی ہو گئے تاہم فی الحال حتمی تعداد واضح نہیں۔ پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سکول میں گھس کر فائرنگ کی اور پھر خودکشی کرلی۔ دونوں حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ حملہ آوروں کا مقصد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن