لاہور( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران ( اشرف بھٹی ) گروپ نے ایف بی آر کی کارروائیوں کے خلاف برانڈرتھ روڈ کے تاجروں کے احتجاج اور ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو ہم بھی ہڑتال کی کال میں شامل ہو جائیں گے اور پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز برانڈرتھ روڈ کے تاجروںکی جانب سے ایف بی آر کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجاً کاروبار بند رکھنے کی حمایت میں کیا ہے ۔ برانڈرتھ روڈ کیتاجروں کا کہنا تھاکہ معلومات کیلئے نوٹس دینے کی بجائے بغیر اطلاع کے چھاپے مارے جارہے ہیں اور کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا جارہا ہے ۔