ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے فیشن ڈیزائنرز کیخلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا

Mar 14, 2019

لاہور ( کامرس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا ،انکم ٹیکس کی مد میں 76لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے بنک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے۔ایف بی آر کی ٹیم نے نامور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے فیصل بنک طفیل روڈ میں اکائونٹس منجمد کرکے 3لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 76 لاکھ روپے واجب الاداہیں۔ ایف بی آر کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کی بنک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان بڑے پیمانے پر سیلز کرنے کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے ۔کمشنر زون سیون ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کی ہدایت پرتمام بڑے ٹیکس نادہندہ فیشن ڈیزائنرز کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں