حبیب جالب عوامی میلہ‘محفل موسیقی ‘کشمیر ی گیتوں پر رقص پیش کیا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) حبیب جالب میموریل فائونڈیشن کے زیر اہتمام حبیب جالب عوامی میلہ کے دوسرے اور آخری روز سیمینار بعنوان ’’ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ محفل موسیقی ، انقلابی رقص زنجیر ، رقص کشمیر اور رقص فلسطین الحمراء آرٹس کونسل، شاہراہ قائد اعظم پر پیش کیا گیا۔ محفل موسیقی میں معروف فنکاروں سیمی خان ، میڈم رانی، شفاعت اعوان، ذیشان مغل، آصف جاوید اور دیگر ریڈیو ٹی وی فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا اور پرفارم کیا۔ آخر میں مرحوم حبیب جالب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن