لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی پولیس نے سٹیج ادکارہ ثمر شہزادی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم حسن اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ثمر شہزادی کے گھر پر فائرنگ کے بعد ملزم حسن نے ادکارہ کو فائرنگ کی ویڈیو بھجوائی تھی اور اس کے مکان پر قبضے کی خاطر اسے ڈرا دھمکا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ادکارہ کے مطابق اس نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر دھاوا بول کرگن پوائنٹ پر تشدد کے علاوہ زبردستی اشٹام پیپر زپر انگوٹھے لگوائے تھے ۔مقدمہ درج کرانے کے بعد ملزم نے دوبارہ اس کے گھر پر فائرنگ کی اور اسے فائرنگ کی ویڈیو بھی بھجوائی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم حسن اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادکارہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف فائرنگ کا ایک اورمقدمہ درج کیا جائے گااور ملزم سے اسلحہ برآمد کیا جائے گا ۔