لاس ویگاس میں رنگوں سے بھری میراتھن

Mar 14, 2019

لاہور (سپورٹس ڈیسک )لاس ویگاس میں قوس و قزح کے رنگوں سے بھرپور دلچسپ ریسکا انعقاد کیا گیا۔امریکی شہر لاس ویگاس میں رنگوں سے بھری میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔ریس میںحصہ لینے والے سینکڑوں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھْلانے کے لیے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں