لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژادآسٹریلوی عثمان خواجہ کی بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔ کینگروز نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں 35 رنز سے مات دیکر 2-3 سے ٹرافی بھی قبضے میں کرلی۔ مہمان الیون نے 9 وکٹوں پر 272 کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور2 چھکے شامل تھے، پیٹرہینڈز کومب نے 52 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، بھونیشور کمار نے 3 جبکہ محمد شامی اور رویندا جڈیجا نے 2،2 شکار کیے۔بھارتی ٹیم جوابی اننگز میں 237 پر آل آوٹ ہوگئی، روہت شرما56، بھونیشور کمار46 اور کیدار جادھیو 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا ۔ پیٹ کمنز، جے رچرڈسن اور مارک سٹوئنس نے 2،2 شکار کیے۔عثمان خواجہ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
گھر کے شیر گھر میں ڈھیر، آسٹریلیا نے بھارت کو ون ڈے سیریزمیں شکست دیدی
Mar 14, 2019