اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان نئے انگیجمنٹ پلان کے بارے میں اچھی خبر ایک دو دنوں میں سامنے آجائے گی،نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب سے گزشتہ روز بڑی مثبت میٹنگ ہوئی یورپی یونین پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں مدد دینے کیلئے تیار ہے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مئی میں برسلز میں مشترکہ توانائی کانفرنس ہوگی جس میں قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔