یمن: سعودی اتحادی فوج کا فضائی حملہ، 22 شہری ہلاک، 30 زخمی

Mar 14, 2019

صنعائ(این این آئی)شمالی یمن کے ایک گاؤں پر سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی حملوں میں دس عورتوں اور بارہ بچوں سمیت کم از کم 22عام شہری ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یمن میں طبی ذرائع نے وہاں اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی خاتون رابطہ کار لیزے گرانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔ یہ فضائی حملے یمنی صوبے حجہ کے ضلع کْشر میں کیے گئے۔ ان حملوں میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چودہ کی عمریں اٹھارہ برس سے کم بتائی گئی ہیں۔ حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن المسیرہ نے بتایا کہ ان فضائی حملوں میں کم از کم 22 عام شہری مارے گئے۔

مزیدخبریں