واشنگٹن(این این آئی)ایک امریکی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخت گیر اسلامی مبلغ علامہ یوسف القرضاوی کے متشددانہ فتوے 2022ء کے دوحہ میں ہونیوالے بین الاقوامی فٹ بال کپ کو متاثر کرسکتے ہیں۔ علامہ یوسف القرضاوی کے ایسے کئی فتویٰ ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں انہوں نے غیرمسلموںکو کسی بھی حال میں واجب القتل قراردے رکھا ہے۔امریکی اخبار نے دوحہ کی میزبانی میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد، اس میں آنے والی غیر ملکی فٹ بال ٹیموں اور فٹ بال کے شائقین کو علامہ یوسف القرضاوی کے فتووں کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ بہت سے ممالک اپنی ٹیموں اور شہریوں کو دوحہ میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں بھیجنے سے محتاط ہوں گے۔