پاکستان کیساتھ حالات معمول پر آرہے ہیں،بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد(جاوید صدیق)پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں پاکستانی ہائی کمشنر بھی دہلی چلے گئے جبکہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطے بھی بحال ہوچکے ہیں۔حالات معمول کی طرف جارہے ہیں۔گزشتہ رات ایک سفارتی تقریب میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے تجارت بحالی سے متعلق سوال پر بساریہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تجارت شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں،تاہم دونوں ملکوں میں حالات اب بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن