لاہورپولیس نے موبائل فونز کی چوری روکنے میں معاون ایپلی کیشن تیارکرلی

Mar 14, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورپولیس نے موبائل فونز کی چوری روکنے اور چوری شدہ موبائل ریکور کرنے میں معاون ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار ہونے وا لی ای گیجٹ ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی اوایس ز سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ پائلٹ موبائل ایپ کے حوالے تعارفی تقریب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے دفتر میں ہوئی جس میں اعلیٰ پولیس افسران، تاجر رہنما اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دکاندار ہر شخص کے موبائل فون کاآئی ایم ای آئی (IMEI) نمبراس ایپلی کیشن میں لازمی محفوظ کریں گے۔ اس طرح چوری ہونے والے موبائل کا ڈیٹا بیس پولیس کے پاس دستیاب ہوگا۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا کہ ایپ کے موثر استعمال سے چوری شدہ موبائل فون کے استعمال کے ذریعے کئے گئے جرائم میں 60سے 70 فیصد کمی آئے گی۔

مزیدخبریں