لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 16مار چ کو اجلاس طلب کر لیا گیا ۔اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کریں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںمنعقدہ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان ،ایڈمنسٹریٹر جج جسٹس قاسم خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سیکرٹری،سیکرٹری پراسکیوشن،پراسکیوٹر جنرل پنجاب ،آئی جی پنجاب سی سی پی او ،آر پی آوز اور انوسٹی گیشن افسران سمیت دیگر شرکت کریں گے ۔