بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں: رانا نصیر

Mar 14, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں، چیئرمین ایپکا حاجی رانا محمد اشرف خاں اور الفجر ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ مداخلت کرے، خطے میں جنگ کے منڈلاتے خطرات خود بھارت کیلئے نہایت بے سود ہیں اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پتھر سے زمانے میں پہنچ جائے گا جسے دوبارہ عالمی منظر نامے پر آنے کیلئے صدیاں لگیں گی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑ کربھارت بربریت کی تمام حدیں عبور کرچکا ہے مودی کی گیڈر بھگیاں کشمیریوں کو اپنی منزل سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ہیں،بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور بعض انتہا پسند ہندو گروپس پاکستان اور کشمیر مخالف جذبات بھڑکا کر جنگ اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے میںابھی تک مصروف ہیںان کی یہ منفی کوششیں دونوں ملکوں کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔

مزیدخبریں