کراچی: سپر لیگ (پی ایس ایل4) , نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا۔آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔