ظفرمرزا کیخلاف2کروڑ ماسک سمگلنگ کے الزام میں انکوائری شروع

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف 2 کروڑ فیس ماسک بیرون ملک سمگل کرانے کے الزام میں انکوائری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا پر20 ملین فیس ماسک بیرون ملک سمگل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی ملی بھگت سے فیس ماسک سمگل کرائے۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کی ہے۔انکوائری کے حوالے سے ڈائریکٹرنارتھ اسلام آباد سے15دن کے اندررپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...