کروناوائرس: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے خواجہ آصف کا سپیکر کو خط

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے، اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ سینئر لیگی رہنما کے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موثر حکمت عملی نہ ہونے سے خطرناک وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان حکومتی اقدامات سے ایوان کو آگاہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...