کرونا وائرس امریکی فوج ووہان لے کر آئی: چین کا دعویٰ

بیجنگ (نیٹ نیوز) دنیا کے تقریباً نصف ممالک کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس سے متعلق چینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عین ممکن ہے مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ووہان لے کر آئی ہو۔ چینی محکمہ خارجہ نے امریکی سینٹ کی ذیلی کمیٹی کے ایک اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت بنا کر دعویٰ کیا ہے دراصل کرونا وائرس کو امریکی فوج ہی چین کے شہر ووہان لے کر آئی تھی۔ چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژائو نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں امریکی سینٹ کی وبائی اور پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرونا وائرس پہلے امریکہ میں رپورٹ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...