اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب نے میر شکیل الرحمن کی حوالات میں تصویر لینے کا نوٹس لے لیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب لاہورکو7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کے مطابق نیب میں پیش ہونے والے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔