اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹر رحمان ملک نے سٹیک ہولڈرزکے ساتھ کرونا وائرس کی انسداد پر ٹیلیفون پر مشاورت کی،27 فروری و 6 مارچ کو ہونے والی اجلاسوں کی سفارشات کی روشنی میں کورونا وائرس کے پھیلا کے خلاف اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سینیٹ قائمہ کمیٹی کا کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے 30نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک سینیٹر رحمان ملک نے تعلیمی اداروں کی بندش و کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین پر پابندی کے سندھ حکومت کے فیصلے کو سراہا،سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے آج جمعہ کو ہونے والا اجلاس کورونا وائرس پھیلاو کے تناظر میں معطل کردیا، سینیٹر رحمان ملک اجلاس معطلی کا مقصد کارونا وائرس کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کا پیغام ہے، سینیٹر رحمان ملک قوم و حکومت کو باور کروانا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف سخت عملی احتیاطی اقدامات اٹھانے ہوں گے، سینیٹر رحمان ملک 6 مارچ کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کوبند کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں اب تک سکول نہ بند کرنے کا فیصلہ افسوس ناک و غیرذمہ دارانہ ہے، سینیٹر رحمان ملک وفاق و پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کیجائے، سینیٹر رحمان ملک سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی اجلاس معطل کرنے کی تجویز بھی کمیٹی میں پیش کی تھی، سینیٹر رحمان ملک ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کیجائی، سینیٹر رحمان ملک آرمی میڈیکل کور کے کسی افسر کی سربراہی میں اینٹی کورونا وائیرس ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، سینیٹر رحمان ملک ٹاسک فورس کی سربراہی آرمی میڈیکل کور کی میجر جنرل کے عہدے کا افسر کرے، سینیٹر رحمان ملک قائمہ کمیٹی داخلہ کرونا وائرس کے انتظامات دیکھنے کیلئے ملک کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریگی، سینیٹر رحمان ملک کمیٹی ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے مشاورت اور نگرانی جاری رکھی گی اور عوام کو آگاہ رکھا جائے گا، سینیٹر رحمان ملک
رحمان ملک کا سٹیک ہولڈرزکوفون کروناکے انسداد پرمشاورت
Mar 14, 2020