لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم رہیں تو پاکستان میں اپریل میں بھی قیمتیں کم ہوں گی،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا ہے اور خدشہ ہے ہماری برآمدات پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو کچھ دن ہوئے ہیں اگر قیمتیں مسلسل پورے ماہ کم رہیں تواپریل میں بھی پاکستان میں قیمتیں کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مارچ میں کم قیمت پر آتی ہیں جس کے بعد اپریل میں قیمتیں کم ہو جاتی ہیں، اب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم رہیں تو پاکستان میں اپریل میں قیمتیں کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا ہے اور خدشہ ہے ہماری برآمدات پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، وائرس سے بچا ئوکیلئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں۔