پولی تھین بیگززہر بن چکے، اگلے مرحلے میں گرجرانوالہ، فیصل اباد دیگر شہروں میں پابندی لگائی جائے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے محکمہ ماحولیات کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان خان نیازی نے نشاندہی کی کہ پولی تھین بیگز سے آلودگی بڑھ رہی ہے اور پیچیدہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ تمام بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ابھی تک پولی تھین بیگز کا استعمال جاری ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پولی تھین بیگز زہر بن چکے ہیں۔ اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پولی تھین بیگز پر پابندی لگائی جائے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جواب دیا گیا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن