کرونا سے بڑھ کر معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے: شہبازشریف

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے ،کورونا کے لئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی ،کورونا ایک علامت ہے، عالمی سطح پر بڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا اور عالمی سطح پر معاشی مضرات میں حکومت نے وہی غلطی کی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی،12 دن میں 60 کروڑ ڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے ،عالمی سطح پر 9 ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے اثرات کا پاکستان کے تناظر میں گہرا تجزیہ اور سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کورونا کی صورتحال میں ہماری مشکل مزید بڑھائے گی ،پاکستان کی سٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گر چکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا،دنیا کورونا اور معیشت کی بدحالی سے لڑ رہی ہے ہماری حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ،ہاٹ منی کی حماقت پر چیخنے چلانے پر حکومت کی ضد، ہٹ دھرمی اور تکبر غالب رہا، آج قوم نقصان اٹھارہی ہے ،پانچ منٹ میں کے ایس ای 30انڈیکس کا 4 فیصد گرنا خطرناک علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر وزیراعلی سندھ اور دیگر لوگ توجہ دلاتے رہے، عمران نیازی کی آنکھ نہ کھلی ،صورتحال مزید بگڑنے پر اب ہاتھ پائوں مارے جارہے ہیں ،پھر خبردار کررہا ہوں کہ باتوں سے معیشت چل سکتی ہے نہ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے ،عقل کل ہونے کے خبط سے نکل کر دل اور ذہن کی کھڑکیاں کھولیں، قوم اور ملک کی صحت سے نہ کھیلیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...