کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کا دور پھر سے شروع ہونے والا ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجے گی۔ کٹھ پتلی حکومت میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔