پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا دیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نئی اوپننگ جوڑی روحیل نذیر اور ذیشان اشرف نے پہلی وکٹ کیلئے 32رنز بنائے۔ لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر 14رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔سکور 92 تک پہنچا تو ذیشان اشرف 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔روی بوپارہ بھی پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے۔شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین سدھارے۔شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ نے سکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی 19رنز بنا سکے۔آخری اوور میں خوشدل شاہ نے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں پر 154رنز بنائے۔ راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور کا 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا اور 8 کے مجموعی سکور پر ہی کامران اکمل 2 اور کپتان وہاب ریاض 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق اور عمر امین نے سکور آگے بڑھایا لیکن 56 کے مجموعی سکور پر عمر امین بھی 29 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔شعیب ملک 30رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ حیدر علی صرف ایک رن بناسکے۔پہلا میچ کھیلنے والے حماد اعظم صرف پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ عادل امین دو اورحسن علی صفر پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پشاور زلمی سات وکٹوں پر 151رنز بناسکی۔سہیل تنویر نے تین ‘علی شفیق نے دو جبکہ محمد عرفان اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ذیشان اشرف کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...