کرونا وائرس: تمام پارلیمانی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’کرونا وائرس‘‘ کی باز گشت سنی گئی قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے معمول کا ایجنڈا موخر کر کے ’’کرونا وائرس ‘‘ کے بارے میں بحث کرائی۔ اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت ’’کرونا وائرس ‘‘ کے معاملہ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسی شام قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم فیصلے کئے اپوزیشن نے حکومت پر زور دیا کہ وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے۔ سپیکر نے صدر مملکت کا صدارتی فرمان پڑھ کر سنایا جس کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ یہ اجلاس 20مارچ 2020ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت قبل ازوقت قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کر دیا گیا جوں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوا پارلیمان سنسان ہو گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں سر جوڑ کر بیٹھے رہے بعد ازاں مسلم لیگی رہنما قافلے کی صورت میں قومی اسمبلی کے سابق رکن منصور حیات ٹمن کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس کی غلام گردشوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے دورہ اسلام آباد کا چرچا رہا۔ سپیکر اسد قیصر نے پوری قوم اور علماء کرام سے اپیل کی وہ ’’کورونا وائرس ‘‘سے بچائو کیلئے خصوصی دعا کریں‘‘ وفاقی حکومت نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت پارلیمانی سرگرمیوں کو بھی محدود کرنا کا فیصلہ کیا ہے سینیٹ کے ساتھ ساتھ تمام کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس کی تنسیخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سرگرمیوں کو محدود کردیا گیا ہے اور ’’کورونا وائرس‘‘ کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے گئے۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ ہوں گے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت کسی کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہوگا اور پارلیمانی سرگرمیوں کو 10 دس روز کے لیے محدود کر دیا گیا ہے۔سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری سرکلرکے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے ‘سینیٹ کی قائمہ اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس 16 مارچ سے دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں اور نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گاچیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ ‘سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ ا فراد کو پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘پارلیمنٹ ہائوس میں ملازمین کے غیر ضروری اجتماع سے بھی گریز کیا جائے گاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قوم سے خصوصی دعائوں کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔ تلہ گنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات ٹمن نے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنمائوں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،مریم اورنگزیب ،رانا ثناء اللہ ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،ملک ابرار ،طارق فضل چوہدری ، سینیٹر جنرل(ر)عبدالقیوم ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل کمیڑیال ،آفتاب شیخ کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی ہے مسلم لیگی رہنما سینئر سیاستدان اورسابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات ٹمن کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...