ترکی متعدد ہوائی اڈوں سے اسلحہ سپلائی کر رہا ہے: لیبیا

Mar 14, 2020

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے الزام عائد کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان خلافت عثمانیہ کے دور میں اس کا حصہ رہنے والے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ترکی کی نظریں لیبیا اور اس کے تیل کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں۔ لیبیا یومیہ دو ملین بیرل تیل اور بڑی مقدار میں گیس پیدا کرتا ہے اور ترکی ہرصورت میں یہ وسائل ہتھیانا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے المسماری نے کہا کہ ترکی لیبیا میں اپنی فوج اور اجرتی قاتل بھیج رہا ہے اور اس پر قطر کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ تکری کی طرف سے مختلف ہوائی اڈوں کے ذریعے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیائوں کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچایا جاتا ہے۔المسماری کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے لیبیا میں قومی وفاق کی وفادار ملیشیائوں کو اسلحہ کی فراہمی جنیوا اور برلن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔جنرل المسماری کا کہنا تھا کہ ترکی بحیرہ احمر اور افریقی پانیوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

مزیدخبریں