کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع خواجہ غر میں جمعہ کے روز ایک جھڑپ کے دوران 3 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔یہ بات مقامی پولیس آفیسر نور محمد نے بتائی ۔عہدیدار کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب افغان فورسز نے شورش زدہ خواجہ غر ضلع میں علی الصبح ایک سڑک پر طالبان کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد شدت پسند 3 نعشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے ۔عہدیدار کے مطابق یہ جھڑپ 30 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جنگجو زخمی بھی ہوئے ۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ واقع میں پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔طالبان شدت پسند وں نے اس واقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جو دارالحکومت کابل سے شمال میں 245 کلومیٹر پر واقع صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان میں سرگرم ہیں۔