صنعا (اے پی پی)انسانی حقوق کے نگراں یمنی ادارے کی رکن ڈاکٹر ارویاا لخطابی نے بتایا ہے کہ 45 لاکھ یمنی بارودی سرنگوں سے معذور ہوچکے ہیں۔ العریبیہ نیوز کے مطابق ڈاکٹر الخطابی نے کہا ہے کہ یمن میں بارودی سرنگوں سے متاثر ہوکر معذور ہونے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے اور اب تک 45 لاکھ سے زیادہ افراد معذور ہو چکے ہیں، بین الاقوامی ادارے خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانیت نواز تنظیمیں معذوروں کو بنیادی ضرورتوںکی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دورکریں۔