عراق میں ملیشیا پر فضائی حملے کی پینٹاگون نے تصدیق کردی

واشنگٹن+تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ جمعرات کو عراق میں تعینات اتحادی فوج کے عملے کے تین افراد ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ ادھرایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ خطرناک ایکشن‘ لینے سے خبردار کیا ہے۔ تہران کی طرف سے یہ بیان گزشتہ روز عراق میں امریکی فورسز کی طرف سے کیے جانے والے فضائی حملے کے بعد آج جمعے کو سامنے آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن