لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سنٹرل پنجاب میں طے شدہ مصروفیات ملتوی کر دی گئیں۔ کرونا وائرس کے نتیجے میں حکومتی ایڈوائزری کے پیش نظر پیپلزپارٹی پنجاب کے تمام شیڈولڈ پروگرام ملتوی کر دیئے گئے۔ یہ فیصلہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اجتماعات پر پابندی کے نتیجے میں کیا گیا۔ فیصلے کے تحت بلاول بھٹو زرداری کا 19 مارچ سے شروع ہونے والا ساہیوال ڈویژن کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔