راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کی مساجد میںنمازجمعہ کے دوران اصلاحی خطبات دئیے گئے اصلاحی خطبات کایہ سلسلہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،عوام کی قانون سے آگاہی کے ساتھ ساتھ پولیس اورعوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہورہاہے آرپی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس افسران کو اس مرتبہ جمعہ کے اصلاحی خطبہ کے لئے بچوں سے جنسی زیادتی کے متعلق خصوصی تحریر بھجوائی گئی تھی خطبات میںعوام کو قرآنی آیات اور احادیث کے حوالہ جات کی روشنی میں متعلقہ موضوع کو زیر بحث لایا گیا شرکاء کو بچوں سے جنسی زیادتی کی روک تھام اور اس میں معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ آگاہی دی گئی کہ بچے اپنی معصومیت کی وجہ سے اچھے یا برے فیصلے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اس کمزوری کی وجہ سے سفاک درندے انہیں ورغلا کر زیادتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔
مساجد میںنمازجمعہ کے دوران پولیس افسران کے اصلاحی خطبات
Mar 14, 2020