راولپنڈی (جنرل رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی ناظمہ سمیہ علی نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کا زینب الرٹ بل منظور کرلیا گیا لیکن اس میں سزائے موت اور قصاص کو ختم کردیا گیااپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم پر زیادہ سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم سات سال قید کی سزاء رکھی گئی ضلعی ناظمہ نے کہا کہ ہم اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں بچوں سے زیادتی پر سزائے موت نہ دے کر درندوں کو شہہ دی جا رہی ہے سزاء پھانسی رکھی جائے ۔
بچوں سے زیادتی پرسزاء پھانسی رکھی جائے ، سمیہ علی
Mar 14, 2020