حکومت ملک کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے متحرک ہے:ثوبیہ کمال

لاہور(لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک وقوم کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے ، وزرات صحت اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ،عوام کو وائر س سے بچائو کے لییاحتیاط کی اشد ضرورت ہے ، پاکستان میں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گذشتہ 7 ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کر رہی ہیں،حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام بس اڈوں، ائر پورٹس، ریلوے سٹیشنز پر سکیننگ کا عمل شروع کیاجارہا ہے ، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کی سکیننگ ہو رہی ہے ، خاص طور پر یران میں اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت سکیننگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرونا وائرس کو ہم انشاء اللہ سب مل کران کو شکست دیں گے، ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو وبائی مرض قرار دیا ہے حکومت کی جانب سے جاری کر دہ احتیاطی تدابیر ہر عمل کر کے اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...