آئین کی اسلامی دفعات کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائیگا:مولانا عزیزالرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ آئین پاکستان و ختم نبوت علماء کنونشن مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن میں ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قانون ناموس رسالت اور آئین کی اسلامی دفعات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے عالمی اداروں کو پاکستان کا اسلامی آئین اور اس کی اسلامی دفعات کسی قیمت پر قبول نہیں اور وہ اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن علماء آئین پاکستان کیخلاف سازشوں کو کسی صورت پر کامیاب نہیں ہونے دینگے موجودہ حکمران قادیانی لابی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ انٹرفیتھ کے نام مختلف این جی اوز قادیانیت کے لیے راہ ہموار کررہی ہیں مختلف رہنماؤں کو لارڈ طارق سے ملاقات کر ا کے اسلام اور پاکستان کے خلاف گہری سازش کی گئی ہے ۔اہل اسلام کے ایمانی جذبات کے ساتھ کھیلنا انکا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے حکومت ایسی این جی اوز پر فور ی طورپر پابندی عائد کرے۔

ای پیپر دی نیشن