لڑکی کا جعلی نکاح پڑھانے والے مرد عورت کوگرفتارکرلیا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نیو ٹائون نے لڑکی کا جعلی نکاح پڑہانے والے مرد عورت کوگرفتار کرلیا پولیس کو غلام حیدر سکنہ کوہستان ضلع اپر دیر نے درخواست دی کہ میرے رشتے دار غلام محمد نے مجھے بذریعہ فون رشتہ کی بات کیلئے راولپنڈی بلوایامیں ساتھ اڑھائی لاکھ روپے بھی لے کر آیا مجھے پہلے فیض آبادپھر وہاں سے وہ جنڈیالہ اسلام آباد لے گیااور وہاں عظمیٰ بی بی نامی لڑکی سے میرا نکاح کرایا وہاں ہم اڑھائی لاکھ روپے اداکرکے دلہن کو لے کر دیر کی طرف جا رہے تھے کہ لڑکی کے ساتھ ایک آنٹی بھی تھی مجھے منکوحہ نے کہا کہ میرا بھانجا ہولی فیملی ہسپتال داخل ہے ہم تیمار داری کرنے ہولی فیملی ہسپتال پہنچے تو وہاں نازیہ بی بی اور ابرار کے ہمراہ ہسپتال میں چلے گئے جو وہاں سے اچانک غائب ہوگئے منکوحہ اپنے بھانجے عمیر کے ساتھ جانے لگی تو واویلا کرکے ہم نے پولیس بلالی ۔

ای پیپر دی نیشن