سول اسپتال کراچی میں دوبارہ دواؤں کابحران پیدا ہونے کاخدشہ

Mar 14, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) سول اسپتال کراچی میں خلاف قانون فارما سسٹ ادویہ کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔ گریڈ 19کی اسامی پر گریڈ 17کے جونیئر فارماسسٹ کو تعینات کرکے 4فیصد کمیشن کی طلبی نے رجسٹرڈ سپلائرز اور کنٹریکٹرز کو مشتعل کردیا ، دواؤں کی سپلائی رکنے سے صوبے کا سب سے بڑا تدریسی اسپتال میں دوبارہ دواؤں کے بحران پیدا ہونے کے خدشات ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں چیف فارماسسٹ گریڈ 19کی جگہ جونیئر ترین گریڈ 17کے من پسند فارماسسٹ کو تعینات کرکے سپریم کورٹ کے حکم کے نہ صرف پرخچے اڑادیئے گئے ہیں بلکہ مذکورہ فارماسسٹ اپنے زائد کمیشن کے حصول کیلئے جعلی ، غیر معیاری دوائیں کھلم کھلا خرید رہے ہیں بلکہ مذکورہ غیر قانونی

مزیدخبریں