کراچی (نیوزرپورٹر) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئی، ٹیم نے جناح اسپتال میں کرونا کے سلسلے میں انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم نے کراچی میں جناح اسپتال
سمیت کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کیا، ٹیم نے سندھ حکومت سے سرکاری اسپتالوں میں کرونا وائرس کی تشخیصی سہولیات مہیا کرنے کی سفارش بھی کی۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے تدارک کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی میں جناح اسپتال کا بھی دورہ کیا، اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، عالمی ادارے کی ٹیم نے اسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈبلیو ایچ او ٹیم نے مریضوں کے لیے قائم آئسولیشن
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم، اقدامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئی
Mar 14, 2020