ایف پی سی سی آئی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی، دولت رام لوہانہ

کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے تمام چیمبرز کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے اور اُن کے مسائل کو حل کرانا ترجیح ہوگا۔ وہ نائب صدر سندھ عبدالقویم کی طرف سے منعقدہ مختلف چیمبرز کے عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نمائندہ وفد نے صدر دولت رام لوہانہ کی سربراہی میں استقبالیہ میں شرکت کی اور فیڈریشن کے عہدیداران کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں نائب صدر محمد یاسین خلجی، سابق صدور سیٹھ محمد امین کھتری، حاجی محمد یعقوب، محمد ادریس میمن کے علاوہ اجلاس میں بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین اور دیگر چیمبرز کے عہدیداران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...