روسی حکومت نے نئے سامنے آنے والے کرونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پرصحافیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بیماری کا شکار ہیں تو سرکاری تقریبات کی کوریج نہ کریں۔ صدر ولادی میر پوتین اور دوسرے سرکاری عہدیداروں سے دور ہیں۔کریملن نے یہ درخواست گزشتہ روز جاری کی ۔ اس سے ایک روز پیشتر روسی پارلیمنٹ کے اندرونی حصوں، ہالوں اور کمروں میں جراثیم کش اسپرے کا چھڑکائو کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے خطاب کیا۔اس موقعے پر ا رکان پارلیمنٹ قرنطینہ کے سخت قواعد کو نظرانداز کرکے اجلاس میں آگئے تھے۔ماسکو کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 34 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈاکٹروں نے ان اعداد و شمار کی درستگی پر سوال اٹھائے ہیں اور وائرس کی جانچ کے ناکافی طریقہ کار کی شکایت کی ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پوتین کی خبروں کی کوریج کرنے والے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خاص طورپر بہت محتاط رہیں۔ اگر آپ کو کوئی عارضہ ہے تو اس کا علاج کرائیں اور صدر پوتین سے خود کو دور رکھیں۔
"اگر آپ بیمار ہیں تو صدر ولادی میر پوٹن سے دور رہیں":روسی حکومت
Mar 14, 2020 | 10:34