دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کاخطرہ عالمی اور علاقائی سطح پر مربوط کوششوں کا متقاضی ہے ۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہم نے کہا ہے کہ اس مسئلے پر سارک کے رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کیلئے خصوصی تعاون کیاجائے گا ۔