معروف نجومی "بابا وانگا" کی کورونا وائرس سے متعلق پیشگوئی منظر عام پرآ گئی

 نائن الیون اور بریگزٹ جیسی من وعن درست پیش گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی معروف نجومی “بابا وانگا” کی کورونا وائرس کے متعلق پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق باباوانگا سے ملاقات کرنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ 1996ء میں باباوانگا کی موت سے چند ہفتے قبل ہونے والی اس ملاقات میں باباوانگا نے مجھے وارننگ دی تھی کہ کورونا ہم سب پر مسلط ہو جائے گا۔اس 73 سالہ خاتون کا نام نیشکا اسٹیفانووا روبیوا ہے جو جمناسٹک کی کوچ رہ چکی ہے اور اس نے بابا وانگا سے کئی ملاقاتیں کر رکھی ہیں۔

نیشکا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باباوانگا نے سالوں پہلے کہا تھا کہ نیشکا، کورونا ہم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آئی تھی کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں۔ آج جب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے تب مجھے ان کی بات سمجھ میں آئی۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا  (Corona)بلغارین زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب “نگہبانی” ہے اور اسے روسی لیڈرشپ سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ میں اس کا انہی حوالوں سے مطلب لے رہی تھی۔ میں سمجھ رہی تھی کہ ملک روس کی نگرانی میں رہے گا۔ اب مجھے سمجھ آئی کہ باباوانگا نے اس کورونا وائرس کے متعلق بتایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن