یوم پاکستان کے موقع منعقد ہونے والی فوجی پریڈ منسوخ

پاکستان میں ہر سال تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔ فوجی پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اس کا اجلاس وزیر اعظم طلب کرتے ہیں جبکہ کمیٹی میں وزیر اعظم کی سربراہی میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور وزارت خزانہ کے وفاقی وزرا سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کرتے ہیں۔

س فوجی پریڈ میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار شرکت کر رہے تھے جبکہ سیکیورٹی کے لیے چھ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ پریڈ کے مقام یعنی پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں کرونا وائرس کے خطرے کی بدولت سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پریڈ میں شریک اور حفاظت پر تعینات فوجی جوانوں اور افسران کو گھر جانے یا اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں تھی اور پورا پریڈ وینیو مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔
 

ای پیپر دی نیشن