نیپال کا ہمالیہ کی چوٹیاں بند کرنے کا اعلان

 نیپال نے ماونٹ ایورسٹ سمیت ہمالیہ کی چوٹیوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خوف کی وجہ سے کوہ پیمائی کے اس سیزن میں یہ چوٹیاں بند رہیں گی۔ نیپال میں ماونٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑ پائے جاتے ہیں۔ نیپال کو ہر سال ماونٹ ایورسٹ سمیت دیگر پہاڑیوں کی چوٹی سر کرنے کے لیے چار ملین ڈالر سے زائد رقم فیس کی صورت میں ملتی ہے۔ نیپال کے سیاحت کے وزیر یوگیش بھٹارائے نے چوٹیوں کے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے مئی کے ماہ تک کا اس سال کا مہمات کا سیزن معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرسکو عالمی وباءقرار دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن