چینی کسٹمز نے بحری جہاز سے 100سے زائد بھوری وِڈو مکڑیاں برآمد کرلیں

مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان تونگ کے کسٹمز نے بیرون ملک سے آنے والے کارگوبحری جہاز سے100سے زائد بھوری وِڈو مکڑیاں اور ان کے بیضے برآمد کرلئے ہیں۔یہ بات ہفتہ کو کسٹمز حکام نے بتائی ہے۔زہریلی مکڑیاں جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کے کارگو جہاز سے برآمد ہوئیں، لیبارٹری میں معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ یہ مکڑیاں لاٹروڈیکٹس جیومیٹریکس نسل کی ہیں جنہیں عام طور پر بھوری وِڈو مکڑیوں کے نام سے جانا جاتاہے۔کسٹمز حکام نے بحری جہاز کو جراثیموں سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔دنیا کی سب سے زہریلی قسم کی بھوری وِڈو مکڑیاں انسان میں درد، قے اور پٹھوں کی بیماری کا باعث بن سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن