آنے والےہفتوں میں خوراک کےتحفظ کاجامع منصوبہ وضع کیاجائےگا:ڈاکٹرمرزا

Mar 14, 2020 | 17:51

ویب ڈیسک

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں خوراک کی قلت سے بچنے کیلئے خوراک کے تحفظ کا ایک جامع منصوبہ وضع کیاجائے گا .کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ غذائی تحفظ اور تحقیق کی وزارت ان کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پاکستان کو اس وائرس سے بچانے کیلئے قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کئے گئے فیصلے ناگزیر تھے. انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اس وبا کے خلاف جدوجہد کیلئے کردارادا کرنا ہوگا ۔

مزیدخبریں