سرائے سدھو(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان جوڈیشیل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جوڈیشری ملازمین کی نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی مشترکہ تقریب خانیوال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ تھے تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ضیغم عباس رضوی،حماد احمد قریشی،عشرت عباس،سینئر سول جج شہباز احمد،چیئرمین ایپجیا پنجاب عبدالمناف بھٹی سمیت ضلع بھر کے ججز اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔ سیشن جج نے آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشنز کے ضلع اور تحصیل کی سطح پر نومنتخب عہدیداران محمد یونس ڈسٹرکٹ چیئرمین اپجیا خانیوال،تنویر غوری ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری خانیوال،نذیر شاہ سونی ڈسٹرکٹ پریس سیکرٹری اپجیا،عزیز احمد بھٹہ نائب صدر اپجیا کبیروالہ،محمد اظہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری کبیروالہ،ذیشان مجید ڈپٹی فنانس سیکرٹری کبیروالہ،قاضی زبیر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کبیروالہ اور اور دیگر عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔
سرائے سدھو جوڈیشری ملازمین کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
Mar 14, 2021