نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں کسان رہنماؤں نے اپنی تحریک کو وسیع تر کرتے ہوئے جہاں 26 مارچ کے ہندوستان بند مہم کی تیاری شروع کردی ہے‘ وہیں ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق معروف کسان رہنما یوگیندر یادو نے اعلان کیا ہے کہ اب کسان تحریک نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ووٹ کی چوٹ لگانے کا پروگرام بنایا ہے۔ ریاست مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں 12مارچ سے کسانوں کی جانب سے مختلف ریلیوں اور پروگراموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کی سبھی چھوٹی بڑی کسان تنظیموں نے چھبیس مارچ کو تحریک کے چارسال پورے ہونے پر بھارت بند میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی کسانوں نے 26 مارچ سے ’’بھارت بند‘‘ مہم کی تیاری شروع کر دی
Mar 14, 2021